قدیم مصری فرعونی تابوت نمائش کے لیے دبئی ایکسپو 2020 میں
قدیم مصری فرعونی تابوت نمائش کے لیے دبئی ایکسپو 2020 میں
جمعہ 24 ستمبر 2021 12:48
تابوت پر پھولوں سے سجاوٹ کی گئی ہے اور دو باز بھی بنے نظر آ رہے ہیں (فوٹو:وام)
دبئی ایکسپو 2020 میں قدیم مصری تابوت کو نمائش کے لیے پہنچایا گیا ہے جسے چھ ماہ تک تقریب میں رکھا جائے گا۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق وزارت تجارت و صنعت کا کہنا ہے کہ مصر کے پادری سامتک کا لکڑی کا تابوت ملک میں سقارہ کے علاقے میں دریافت ہوا تھا۔
اس تابوت پر پھولوں سے سجاوٹ کی گئی ہے اور دو باز بھی بنے نظر آ رہے ہیں۔
اس تابوت پر قدیم مصری مذہب میں آسمان کی دیوی نٹ کی تصویر بھی نمایاں ہے جس نے اپنے پر پھیلا رکھے ہیں اور ہاتھوں میں پنکھ اٹھا رکھا ہے جو جو انصاف کی علامت ہے۔