Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ماہ میں نئے ریزیڈینشل سٹیٹ فنانسنگ معاہدے27 ہزار سے زیادہ

اگست میں مزید سعودیوں نے نئے مارگیج  حاصل کیے ہیں۔(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں قرضوں میں معمولی اضافے کے بعد اگست میں مزید سعودیوں نے نئے مارگیج  حاصل کیے ہیں۔
ساما کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کے نئے ریزیڈینشل سٹیٹ فنانسنگ معاہدے اگست میں 27 ہزار سے زیادہ ہو گئے جن کی مالیت 13.3 بلین ریال کی تک پہنچ گئی جو کہ ایک ماہ قبل اور گذشتہ سال کے اسی مہینے سے زیادہ تھی۔
عرب نیوز کے مطابق مجموعی معاہدے 22 ہزار 121 تک پہنچ گئے جن کی مالیت اگست 2020 میں 10.12 بلین ریال تھی۔
سعودی بینکوں نے 2021 کے پہلے آٹھ مہینوں میں ریزیڈینشل مارگیج کے لیے 98.4 بلین ریال جبکہ مالیاتی اداروں نے 2.6 بلین ریال کا قرض دیا۔
سعودی مالیاتی اداروں اور بینکوں نے 2021 کے پہلے آٹھ مہینوں میں ولا کے لیے 79.9 بلین ریال  جبکہ اپارٹمنٹس کے لیے 16.6 بلین ریال قرض دیا۔
ریزیڈینشل ولاز کے لیے فنانسنگ مجموعی فنانسنگ کا 78 فیصد ہے جس کی مالیت اگست کے دوران 10.34 بلین سعودی ریال جبکہ جولائی میں 6.7 بلین سعودی ریال تھی۔
ریزیڈینشل اپارٹمنٹس اگست کے دوران تقریباً 18 فیصد اضافے کے ساتھ 2.46 بلین سعودی ریال تھے جو کہ جولائی میں 1.5 بلین سعودی ریال تھے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کا 2030 تک گھر کی ملکیت کو 70 فیصد بڑھانے کا ہدف ہے۔
 سعودی وزارت ہاؤسنگ اور ریئل سٹیٹ ڈویلمپنٹ فنڈ نے مکانات کی تعمیر، پلاٹ مختص کرنے اور مالی اعانت کے لیے 2017 میں سکنی پروگرام کا آغاز کیا تھا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت ہاؤسنگ کے سکنی پروگرام کا کہنا ہے کہ وہ 2020 میں 60 فیصد گھر کی ملکیت کے ہدف تک پہنچ گیا ہے۔
اس پروگرام سے آٹھ لاکھ 34 ہزار سے زیادہ سعودی شہریوں نے فائدہ اٹھایا ہے اوراس نے براہ راست 62 ہزار ہاؤسنگ یونٹ بنائے ہیں اور مزید ایک لاکھ 41 ہزار  پارٹنرشپس مہیا کی ہیں۔
سعودی وزارت ہاؤسنگ کے سکنی پروگرام نے ریاض میں منعقدہ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں سکنی فورم کے دوران متعدد ایجنسیوں کے ساتھ چار معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔
ان معاہدوں کا مقصد سعودی خاندانوں کو اپنے مکان کا مالک بنانے کے لیے آسانی فراہم کرنا ہے۔سعودی وزارت ہاؤسنگ کے سکنی پروگرام سے اب تک 1.1 ملین خاندانوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔

شیئر: