Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت نے عالم اسلام کو ہمیشہ جوڑا، ابو تراب

اسکان مکہ میں تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے پرجوش خطاب
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) صدر تحریک دفاع حرمین شریفین اورممبر اسلامی نظریاتی کونسل مولانا علی محمد ابو تراب نے واضح کیا ہے کہ عالم اسلام کو جوڑنے اور انکے دکھ درد دور کرنے کے حوالے سے سعودی عرب طویل اور قابل قدر تاریخ کا مالک ہے۔ انہوں نے الاسکان میں برصغیر کے کارکنان کی دعوت پر تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام دینی جماعتیں تحفظ حرمین شریفین کا عہد کئے ہوئے ہیں۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سائبان تلے تمام جماعتیں تحریک تحفظ حرمین شریفین کے لئے متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم حوثی باغیو ںاور ایران کے شرپسند عناصر کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ مولانا ابو تراب ان دنوں رابطہ عالم اسلامی کی دعوت پر اظہار رائے کی آزادی کے موضوع پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے مکہ مکرمہ پہنچے ہوئے ہیں۔

شیئر: