Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کتاب میلے میں کونسی کتابیں سب سے زیادہ خریدی جاتی ہیں؟

’کتاب میلے میں معیشت پر لکھی جانے والی کتابیں سب سے زیادہ فروخت ہو رہی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں منعقد بین الاقوامی کتاب میلے میں معیشت پر لکھی جانے والی کتابیں سب سے زیادہ فروخت ہو رہی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کے دن میلے میں 40 ہزار افراد نے شرکت کی، ہفتہ کو یہ تعداد 60 ہزار تک بڑھ گئی جبکہ اتوار کو 30 ہزار سے زیادہ لوگ میلے میں آئے۔
پبلشرز نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں دوسرے نمبر پر مشہور شخصیات کی تاریخ پر مشتمل کتابیں ہیں‘۔
’تیسری نمبر پر ناول، چوتھے نمبر پر شعر و شاعری، پانچویں نمبر پر تعمیر شخصیت، چھٹے نمبر پر سیاسی، ساتویں نمبر پر تاریخی، آٹھویں نمبر پر ترجمہ شدہ کتابیں، نویں نمبر پر نفسیاتی اور تربیتی جبکہ دسویں نمبر پر مختلف جماعتوں اور گروہوں پر مشتمل کتابیں فروخت ہو رہی ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’بین الاقوامی کتاب میلہ جاری ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف پبلشرز کی کتابیں موجود ہیں‘۔
’جو لوگ ریاض نہیں آسکتے ان کے لیے آن لائن کتابیں خریدنے کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے‘۔

شیئر: