Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بلڈنگ کوڈ اکیڈمی کے قیام کا منصوبہ

اکیڈمی انسپیکشن، ڈیزائننگ اور ٹیکنالوجیز پر تحقیق کے لیے معاون ثابت ہوگی۔ (فوٹو عرب نیوز)
بلڈنگ کوڈ ڈیزائن اور حفاظتی حل کے آپریشن کے تربیتی کورس جو کہ سعودی بلڈنگ کوڈ نیشنل کمیٹی کی طرف سے قائم کیے گئے ہیں، ایک نئی قائم شدہ اکیڈمی کے ذریعے بلڈنگ کوڈ کے طرز عمل کو مزید بہتر بنائیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض میں چار روزہ سعودی بین الاقوامی کانفرنس برائے صنعتی حفاظت اورنقصان کی روک تھام وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف جو ہائی کمیشن برائے صنعتی تحفظ کے چیئرمین بھی ہیں ان کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔
محفوظ ڈیزائن اور بلڈنگ کوڈ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سعودی بلڈنگ کوڈ نیشنل کمیٹی کے سیکریٹری جنرل سعد صالح بن شعیل نے کہا کہ سعودی عرب بلڈنگ اکیڈمی حفاظت کی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے تیار کی جا رہی ہے۔
بن شعیل نےعرب نیوز کو بتایا کہ اکیڈمی کو ایک سال کے اندر قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جو کہ سعودی بلڈنگ کوڈ اکیڈمی وژن 2030 پروگرام کے مطابق قائم ہو گی۔
یہ اکیڈمی انسپیکشن، ڈیزائننگ کی ٹریننگ اور نئی ٹیکنالوجیز پر تحقیق کے لیے بہت معاون ثابت ہوگی اور اس کے علاوہ بلڈنگ کوڈ اور منصوبوں کا جائزہ بھی لے گی۔
اکیڈمی کے مینڈیٹ میں محفوظ  ڈیزائننگ،  بلڈنگ کوڈ کے بارے میں آگاہی ، عمل درآمد اور بلڈنگ کوڈ کے کامیاب نفاذ کے ذریعے لوگوں کو حفاظت اور نقصان کی روک تھام کے بارے میں تعلیم دینا شامل ہے۔
بن شعیل نے مزید کہا کہ محفوظ ڈیزائننگ کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا اکیڈمی کا بنیادی مقصد ہے  کیونکہ اس کا مقصد ٹھیکیداروں کے علم میں اضافہ کرنا ہے تاکہ معیاری بلڈنگ کوڈ کا اطلاق ہو۔

سعودی بلڈنگ کوڈ اکیڈمی وژن 2030 پروگرام کے مطابق قائم ہو گی۔ (فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے کہا کہ یہ اکیڈمی عمارت بنانے کے شعبہ سے متعلق عام افراد کو تربیتی پروگراموں، ڈپلومہ کورسز، کانفرنس، ورکشاپس اور میڈیا مہم کے ذریعے تعلیم دے گی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سعودی بلڈنگ کوڈ ایک قانونی، انتظامی اور تکنیکی قواعد و ضوابط کا مجموعہ ہے جو  مملکت میں عمارتوں کے لیے تعمیراتی معیار کی نشاندہی کرتا ہے تاکہ عوام کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔
سعد صالح نے مزید بتایا  کہ یہ ضابطے سرکاری اور نجی شعبوں میں تمام تعمیراتی کاموں پرلاگو ہوتے ہیں چاہے وہ نئی عمارتیں ہوں بشمول ان کا ڈیزائن، عملدرآمد، آپریشن ، دیکھ بھال اور کوئی بھی دوسری تبدیلیاں یا پھر موجودہ تعمیرات یا توسیع کا کام ہو۔
نیشنل فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ(ایم ای این اے) ریجن  کے ڈائریکٹر انس الزید نے سیشن کو بتایا کہ بلڈنگ کوڈ واضح ہے اور اس میں کوئی  مشکل نہیں اصل مسئلہ عمل درآمد ہونے کا ہے۔
انس الزیز نے بلڈنگ تیار کرنے والے ٹھیکیداروں اور دیگر متعلقہ لوگوں کو تعلیم دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

بلڈنگ کوڈ قانونی، انتظامی اور تکنیکی قواعد و ضوابط کا مجموعہ ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

صدارہ کمپنی کے سیفٹی ڈائریکٹر جمال الغامدی نے کہا کہ تربیت ، تعلیم اور بہتر مواصلات حفاظت کے تین اہم عناصر ہیں۔ انہوں نے محفوظ ڈیزائن اور تعمیراتی منصوبوں میں نئی ​​ٹیکنالوجیز کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
معدن کمپنی میں ڈائریکٹر سیفٹی خالد سلیمان نےعرب نیوز کو بتایا یہ کانفرنس اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سعودی قیادت کس طرح صنعتی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس کانفرنس میں حصہ لینا ہماری حفاظت اور نقصان سے بچاو کے ساتھ ساتھ علم اورمہارت کا تبادلہ ہے۔
سعودی اتھارٹی فار انڈسٹریل سٹیز اینڈ ٹیکنیکل زونز میں مارکیٹنگ اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر قصی ال عبدالکریم کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس انتظامی تحفظ، آگ سے تحفظ  اوراحتیاطی تدابیر اورآگاہی کی کوششوں کے نظام کو ظاہر کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔
 

شیئر: