Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں فیشن ماہرین کا فورم دسمبر میں ہوگا

فورم کا مقصد پائیداری، تنوع، ثقافت کے موضوعات پر علمی مباحث، خیالات اور تجربات کا تبادلہ ہے‘ ( فوٹو: سیدتی)
سعودی عرب کی فیشن اتھارٹی 10 اور 11 دسمبر کو ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر کے کلچر پیلس میں ’فیشن کا مستقبل‘ فورم منعقد کرے گی۔
العربیہ کے مطابق فورم کا مقصد پائیداری، تنوع، ثقافت کے موضوعات پر علمی مباحث، خیالات اور تجربات کا تبادلہ، جدت اور کاروباری امور پر بحث کرنا ہے۔
یہ فورم عالمی، علاقائی اور مقامی فیشن کمیونٹی کا نمائندہ تصور کیا جائے گا جو سعودی عرب میں فیشن کے شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے والے بنیادی اہداف کے ایک سیٹ پر تبادلہ خیال کرے گا۔
فیشن اتھارٹی کے مطابق فورم میں حاضری ماہرین اور فیلڈ کے ماہرین کے مدعو مہمانوں تک محدود ہوگی جبکہ عوام کو ورچوئل طورپر اس میں مفت شرکت کی اجازت ہوگی۔
یہ قابل ذکر ہے کہ اتھارٹی نے فورم میں ذاتی مباحثے اور لائیو ورچوئل سیشن شامل ہوں گے جن میں نمایاں ڈیجیٹل فیشن بنانے والے، بین الاقوامی مقررین، ڈیزائن ماہرین اور عالمی اور مقامی فیشن کی دنیا کے متاثر کن رہنما اپنے تجربات پر تبادلہ خیال اور شرکت کریں گے۔
دو روزہ فورم میں ورکشاپس اور ٹریننگ کورسز کے علاوہ سوال جواب سیشن، 100 سعودی برانڈز کی نمائش اور دیگر تقریبات جن کے مقام اور تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اس کا حصہ ہوں گے۔

شیئر: