سعودی محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے تعاون سے ریاض میں 15 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔
إحباط مخطط لتهريب أكثر من (1.5) مليون قرص إمفيتامين مخدر إلى المملكة، بالتعاون مع دولة الإمارات العربية المتحدة.
#الحرب_على_المخدرات pic.twitter.com/q4Hp31R1LD
— وزارة الداخلية (@MOISaudiArabia) October 12, 2021
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق زکوۃ ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی اور محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر البطحا چیک پوائنٹ پر ایک ٹرک کو روکا جس میں مکئی کی بوریاں لدی ہوئی تھیں۔ مکئی سے 15 لاکھ 31 ہزار 791 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ایک سعودی اورایک شامی کو گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
انگوروں کے کارٹن میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکامNode ID: 534706
-
سیب کے کنٹینر میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکامNode ID: 554736
-
لبنان سے سعودی عرب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکامNode ID: 574851