Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سونے کی قیمت میں اضافہ

ایک اونس سونے کی قیمت بڑھ کر 6761.25 ریال ہوچکی- (فوٹوعاجل)
عالمی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات سعودی عرب پر بھی پڑے اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ   دیکھا گیا-
جمعرات کو سعودی گولڈ مارکیٹ میں کافی تیزی رہی - 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 217.38 ریال رہی-
مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کا استعمال ہے- 21 قیراط والے ایک گرام کی قیمت 190.21 ریال رہی- 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 163.03 ریال رہی-
مملکت میں 24 قیراط ایک کلو گرام سونے  کی قیمت دو لاکھ 17 ہزار 380 ریال رہی جو ڈالرز میں  57 ہزار 967 بنتی ہے- اسی طرح ایک اونس سونے کی قیمت بڑھ کر 6761.25 ریال ہوچکی ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: