Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف ڈھول نواز پپو سائیں لاہور میں انتقال کر گئے

گذشتہ کئی سالوں سے پپو سائیں لاہور میں شاہ جمال دربار میں ڈھول بجا رہے تھے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے معروف ڈھول نواز پپو سائیں انتقال کر گئے ہیں۔
پپو سائیں لاہور کے پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ڈاکٹرز کے مطابق پپو سائیں کو جگر کا کینسر تھا اور ان کا جگر 85 فیصد کام کرنا چھوڑ گیا تھا۔
واضح رہے کہ پپو سائیں، جن کا اصل نام ذوالفقار علی تھا، کو ڈھول بجانے میں بے حد مہارت حاصل تھی۔ سینکڑوں کی تعداد میں ان کے شاگرد دنیا بھر میں موجود ہیں۔
انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ اور مثبت امیج پیش کیا۔
پپو سائیں نے امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ڈھول بجانے کے حوالے سے ان ممالک میں لیکچر بھی دیے۔
ان کا نام گینز بک آف ورلڈ میی بھی شامل رہا۔
پپو سائیں کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کیے جانے کے بعد ان کی تدفین مرحوم کی وصیت کے مطابق ان کے آبائی گاؤں چک جمھرو فیصل آباد میں کی جائے گی۔

پپو سائیں نے امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ فائل فوٹو

پپو سائیں کے انتقال پر شوبز سے وابستہ اور حکومتی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ان کے انتقال پر پنجاب کے وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو کا کہنا تھا کہ پپو سائیں بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈھول نواز تھے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں