Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائن نے خلیجی ریاستوں کو گرین لسٹ میں شامل کر دیا

خلیجی ممالک میں کام کرنے والے فلپائنی کارکن اپنی میزبان ریاستوں کو گرین ٹریول لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
خلیجی ریاستوں کو فلپائن کی ان ممالک کی گرین لسٹ میں شامل کیا گیا جہاں بیرون ملک مقیم فلپائنی کارکنوں سمیت مکمل ویکسین شدہ مسافروں کو پانچ دن کے لیے لازمی قرنطینہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
عرب نیوز کے مطابق فلپائن کی کورونا وائرس سے نمٹنے والی حکومتی باڈی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس(آئی اے ٹی ایف) کے جمعہ کو کیے گئے اعلان کے  مطابق کویت، عمان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ انڈیا، جاپان اور پاکستان کو بھی گرین لسٹ میں شامل کیا گیا جس کا اطلاق 16 سے 30 نومبر تک ہو گا۔
آئی اے ٹی ایف نے آسٹریلیا، جارجیا، انڈیا، برطانیہ اور ساموا سمیت متعدد ممالک کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کو تسلیم کرنے اور قبول کرنے کے لیے ایک سفارش کی منظوری بھی دی۔
واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں کام کرنے والے فلپائنی کارکن  فلپائن کے حکام سے کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کی تقریبات کے لیے وقت پر اپنی میزبان ریاستوں کو گرین ٹریول لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
خلیجی ممالک کے فلپائن کی گرین لسٹ میں شامل ہونے سے قبل مکمل ویکسین شدہ افراد کو کسی ہوٹل یا قرنطینہ کی سہولت میں اس وقت تک ٹھہرنا پڑتا ہے جب تک کہ ان کی آمد کے پانچویں دن منفی پولیمریز چین ری ایکشن ٹیسٹ نہیں لیا جاتا۔ اس کے بعد انہیں اپنے 10ویں دن تک ہوم قرنطینہ سے گزرنا پڑتا تھا۔
ابوظہبی میں سہولیات کے ایک نگران شیلو نے کہا کہ یہ اعلان فلپائنیوں کے لیے ’یقینی طور پر‘ اچھی خبر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ گرین لسٹ کے زمرے کو کرسمس اور نئے سال تک توسیع دی جائے گی۔‘

شیئر: