خلیجی تعاون کونسل ممالک کی ہیلتھ کونسل نے ٹوتھ پیسٹ کے ذریعے جلے ہوئے جسم کے علاج کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق جی سی سی ممالک میں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اگر کوئی شخص آگ سے متاثر ہو جائے یا موسم سرما کے دوران انگیٹھی یا ہیٹر استعمال کرتے ہوئے اس کا جسم آگ سے جل جائے تو ٹوتھ پیسٹ سے اس کا علاج ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
دبئی انڈسٹریل ایریا میں پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگیNode ID: 590526
-
جازان: وین میں آتشزدگی، ایک شہری ہلاک، پانچ جھلس گئےNode ID: 593641
جی سی سی ہیلتھ کونسل نے بیان میں کہا کہ ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ سے جلے ہوئے جسم کا علاج ممکن ہے جو سراسر غلط ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سے فائدے کی بجائے نقصان ہوتا ہے۔ ٹوتھ پیسٹ لگانے سے جلا ہوا حصہ آلودہ ہو سکتا ہے۔
جی سی سی ہیلتھ کونسل نے مشورہ دیا ہے کہ آتشزدگی کے باعث جھلسنے پر سب سے پہلے اس جگہ سے دور ہوں اور جھلسے ہوئے حصے پر 20 منٹ تک ٹھنڈا پانی ڈالتے رہیں۔ برف یا برف کا پانی جھلسے ہوئے حصہ پر نہ لگائیں اور کسی بھی چیز کو جھلسی ہوئی جگہ پر رکھنے سے گریز کریں۔