سوشل میڈیا پر’ گستاخی‘ کے مرتکب سعودی شہری کی گرفتاری
ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر ’گستاخی‘ کے مرتکب سعودی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور العربیہ نیٹ کے مطابق پولیس نے سعودی شہری کو شناخت کے بعد حراست میں لیا گیا۔ اسےابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ پبلک پراسیکیوٹ شیخ سعود المعجب نے گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’سوشل میڈیا پر ثبوت ملنے پر مقامی شہری سے پوچھ گچھ کی ہدایت جاری کی گئی ہے‘۔
سوشل میڈیا پرصارفین نے گستاخی پرغم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے شہری کی گرفتاری اور اسے سخت سزا دینےکا مطالبہ کیا تھا۔
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص گستاخی کا مرتکب ہو رہا ہے۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ جو شخص بھی اس قسم کی کسی سرگرمی میں ملوث پایا جائے گا اسے عدالت کے حوالے کیا جائے گا۔