پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی
جمعرات 25 نومبر 2021 16:02
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ قیمت 124000 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے رجحان سے قطع نظر پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ رہی تھی۔
جمعرات کو سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ روپے کی قدر میں معمولی اضافے کو قرار دیا گیا۔
پاکستانی مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اب یہ 106310 روپے میں دستیاب ہے۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 124100 جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 106396 روپے تھی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں گزشتہ روز کے نو ڈالر کی کمی کے بعد ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں دو ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جمعرات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1730 ڈالر رہی۔
جمعرات کو پاکستان میں چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ فی تولہ 1460 روپے جب کہ دس گرام 1251.71 پیسے رہی۔