امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز
کورونا کے مزید 3 لاکھ 7 ہزار646 ٹیسٹ کیے گئے ہیں( فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں پیر6 دسمبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے نئے کیسز 50 سے کم سامنے آئے ہیں۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 42 ہزار 376 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 7 ہزار646 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 70 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 37 ہزار 400 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے ایک چل بسا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 149 ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 76 ہزار925 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 19 لاکھ 72 ہزار870 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔