اب تک 22 ملین سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 74 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں 93 افراد اس مہلک مرض سے شفایاب ہوئے ـ
اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر کورونا سے2 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ـ
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ امارات میں گزشہ ایک روز میں کورونا کی تشخیص کےلیے 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے تاکہ اس مرض کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے ـ
مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 42 ہزار سے تجاوز کرگئی (فوٹو، ٹوئٹر)
کورونا کے حوالے سے جاری اعداد وشمار کے مطابق امارات میں اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 42 ہزار 641 تک پہنچ چکی ہے جبکہ کورونا سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 151 ہو گئی ہےـ
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے شفایابی میں بھی اضافہ ہوا ہے گزشتہ ایک روز کے اندر 93 افراد کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے جس کے ساتھ ہی اس وبائی مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 749 ہو گئی ـ
متحدہ عرب امارات میں اب تک 22 ملین سے زائد افراد کو وبائی مرض سے محفوظ رکھنے کےلیے ویکسین لگائی جاچکی ہے تاہم ویکسینیشن کا سلسلہ ہنوز جاری ہے