Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ میں نئی کار پارکنگ کا افتتاح

’ٹرمنل ون میں مشرقی کار پارکنگ کے بعد مغربی پارکنگ کو بھی اب استعمال کیا جاسکتا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ میں مغربی کار پارکنگ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نئی کار پارکنگ ٹرمنل ون کے قریب واقع ہے‘۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’ٹرمنل ون میں مشرقی کار پارکنگ کے بعد مغربی کار پارکنگ کو بھی اب استعمال کیا جاسکتا ہے‘۔
’نئی کارپارکنگ کا افتتاح مسافروں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے جبکہ پارکنگ تک پہنچنے کے لیے نقشہ بھی جاری کیا جا رہا ہے‘۔

شیئر: