سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستان فوج کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
آرمی چیف نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا 17 واں غیر معمولی اجلاس بلانے پر سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتNode ID: 628346
-
او آئی سی اجلاس میں شرکت کے بعد سعودی وزیر خارجہ واپس روانہNode ID: 628446
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ’او آئی سی کا یہ غیر معمولی اجلاس بین الاقوامی کوششوں کو آگے بڑھانے اور افغانستان کو بڑھتے ہوئے سکیورٹی اور انسانی بحرانوں سے بچانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔‘
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسلامی دنیا میں مملکت کے منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔
آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ اس بات پر بھی زور دیا کہ ’تنازعہ کشمیر کا پرامن حل جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے ضروری ہے۔‘
FM of #KSA called on #COAS. Matters of mutual interest, regional security, current situation in Afghanistan & bilateral defence relations were discussed. COAS thanked KSA leadership for convening 17th Extraordinary Session of OIC’ CFM at Islamabad. (1/4) pic.twitter.com/KYIvRImVK6
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 19, 2021