Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس کے ایک صوبے سے مرغی اور انڈے کی درآمد پر پابندی

’روسی صوبے سٹاورپول میں برڈ فلو پھیلنے کی اطلاعات ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے روس کے صوبے سٹاورپول سے مرغی اور انڈے در آمد کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ روسی صوبے  میں برڈ فلو پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے سٹاورپول سے مرغیوں اور انڈوں کے علاوہ اس کے متعلق دیگر صنعتوں پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اتھارٹی نے تمام چیمبر آف کامرس کو فیصلے سے آگاہ کیا ہے جس نے اپنے ماتحت اداروں کو مطلع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ صوبے کے علاوہ یورپی یونین کے متعدد ملکوں میں برڈ فلو پھیل گیا ہے۔
 

شیئر: