Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 25 لاکھ سے زائد بوسٹرڈوز لگائی جا چکیں

دوسری ویکسین کے 3 ماہ بعد بوسٹرڈوز لگائی جاسکتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں اب تک کورونا سے بچاؤ کے لیے 25 لاکھ سے زائد بوسٹر ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔ جبکہ اب تک لگائی جانے والی ویکسینز کی مجموعی تعداد 5 کروڑ 73 لاکھ سے تجاوز کرگئیں۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے قبل ازیں کہا گیا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کےلیےویکسین کی دوسری خوراک لگائے جانے کے 6 ماہ بعد بوسٹرڈوز لگائی جائے تاہم بعدازاں طبی تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے بوسٹرڈوز کے لیے دورانیے کو کم کرکے 3 ماہ کر دیا گیا ہے۔

بوسٹر ڈوز لگوانے والے معمر افراد کی تعداد 17لاکھ 35 ہزار سے زائد ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

کورونا کے نئے وائرس ’اومی کورون‘ سے محفوظ رہنے کےلیے بوسٹر ڈوز کی اہمیت بیان کرتے ہوئے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز سے کورونا کے وبائی مرض کے خلاف جسمانی قوت مدافعت میں اضافہ ہوجاتا ہے جس سے وائرس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
اس حوالے سے وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں اب تک 25 لاکھ 59 ہزار 361 بوسٹرڈوز لگائی جاچکی ہیں جن میں سے 17 لاکھ 35  ہزار 49 معمر افراد کو لگائی گئی ہیں۔
واضح رہے مملکت میں رواں ہفتے سے کورونا کیسز کی تعداد میں اچانک اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے جس کے سبب وزارت صحت نے کورونا سے بچاؤ کے لیے بوسٹرڈوز لگائے جانے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں احتیاطی تدابیر بھی سخت کردی گئی ہیں جن میں سماجی فاصلے کا اصول اور ماسک کا استعمال شامل ہے۔

شیئر: