Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ کے لیے یومیہ64 ہزار پرمٹ جاری ہوتے ہیں

رواں برس 20 ملین عمرہ پرمٹ جاری کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
 وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اتوار کے روز مسجد الحرام میں نماز اور عمرے کے لیے ایک لاکھ ایک ہزار سے زیادہ پرمٹ جاری کیے گئے-
ان میں سے  65 ہزار نماز اور  36 ہزار عمرے کے اجازت نامے تھے- اجازت ناموں کا یومیہ اوسط نماز کے لیے  71 ہزار اور عمرے کے لیے  64 ہزار ہے- 
اخبار  24 کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی کے لیے جاری ہونے والے اجازت ناموں کی مجموعی تعداد  15 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے-
 تقریبا 7 ہزار پرمٹ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت اور  8 ہزار روضہ شریفہ میں نماز کے اجازت نامے جاری کیے جارہے ہیں-
روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے یومیہ اجازت ناموں کی اوسط تعداد  9 ہزار اور روضہ شریفہ میں نماز کے لیے نماز کے اجازت ناموں کی یومیہ اوسط تعداد بھی اتنی ہی ہے- 
وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ  سال رواں  1443ھ کے شروع سے لے کر اب تک مسجد الحرام کے لیے جاری کیے جانے والے پرمٹس کی مجموعی تعداد  20 ملین اور مسجد نبوی کے لیے  2.5 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے

شیئر: