Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تشہیر کے لیے برج خلیفہ ایک بار پھر روشن

نئی تشہیر کے لیے خصوصی طور پر برج خلیفہ کا انتخاب کیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
کوکا کولا کمپنی نے عالمی پیمانے پراپنی خاص نوعیت کی نئی تشہیر کے لیے دبئی میں موجود عالمی شہرت یافتہ عمارت برج خلیفہ پر اپنے مخصوص رنگوں اور برانڈ کا  نام روشن کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس نئی تشہیرمیں ایک تازہ برانڈ کی شناخت بھی شامل ہے جس میں کمپنی کے نئے لوگو کو شامل کیا گیا ہے۔
کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ یہ نیا لوگو ڈرنکس کی بوتلوں اور کین پر مڑے ہوئے کوکا کولا ٹریڈ مارک کو واضح کرتا ہے۔
کمپنی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر مانولو ارویو نے اس موقع پر کہا ہے کہ  گذشتہ 18ماہ کے بعد ہم اب ایک نئے موڑ پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو ایک بہترجگہ بنانے میں مدد کرنے کے لیے ہم نے اس نئے لوگو کا انتخاب کیا ہے۔
کمپنی میں مشرق وسطیٰ کے علاقائی مارکیٹنگ ڈائریکٹر ترون سبلوق نے  بتایا ہے کہ ہمارے برانڈ نے اپنی نئی تشہیر کے لیے خصوصی طور پر برج خلیفہ کا انتخاب کیا ہے۔
کمپنی مشہور فنکاروں، فوٹوگرافروں اور آرٹسٹوں کے ساتھ مل کر اس نئے  لوگو کو روشناس کرا رہی ہے۔
  

شیئر: