جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد وراٹ کوہلی نے بحیثیت انڈین ٹیم کے کپتان استعفیٰ دے دیا ہے لیکن اس ہار کے باوجود بھی نہ صرف انڈین سوشل میڈیا صارفین بلکہ پاکستانی کرکٹرز بھی ان کی تعریفیں کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
سنیچر کو وراٹ کوہلی نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں لکھا تھا کہ ’ٹیم کو درست سمت میں گامزن رکھنے کے لیے سات برس تک روزانہ کی بنیادوں پر محنت کی۔ میں نے یہ کام ایمانداری سے کیا اور کچھ بھی ادھورا نہیں چھوڑا۔‘
کوہلی نے ٹوئٹر پر لکھا ’کسی مرحلے پر آپ کے لیے ہر چیز بالکل رک سی جاتی ہے اور میرے لیے انڈین ٹیم کے کپتان کے طور پر یہ لمحہ اب آیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
وراٹ کوہلی نے سعید اجمل کو کیسے درست ثابت کر دیا؟Node ID: 635491
-
وراٹ کوہلی اور میرے درمیان جو بات ہوئی وہ ذاتی ہے: محمد رضوانNode ID: 635561
-
وراٹ کوہلی کا انڈین ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے اعلانNode ID: 635786
’اس سفر میں کئی نشیب و فراز آئے، لیکن کوشش اور خود پر یقین میں کبھی کمی نہیں آئی۔ میں نے ہمیشہ 120 فیصد کارکردگی دینے کی کوشش کی۔ میرا دل صاف ہے اور میں اپنی ٹیم کے ساتھ بے ایمانی نہیں کر سکتا۔‘
ان کے کپتانی سے علیحدہ ہونے کے فیصلے پر وراٹ کوہلی کو چیمپینز ٹرافی 2017 کے فائنل میں آؤٹ کرنے والے محمد عامر نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’وراٹ کوہلی بھائی، میرے لیے آپ ہمیشہ کرکٹ کی نئی جنریشن کے حقیقی کپتان رہیں گے کیونکہ آپ نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک مثال ہیں۔‘
@imVkohli brother for me u are a true leader of upcoming generation in cricket because u are inspiration for young Cricketers. keep rocking on and of the field. pic.twitter.com/0ayJoaCC3k
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) January 15, 2022