ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 32 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں
اتوار 16 جنوری 2022 18:27
سب سے کم خلاف ورزیاں نجران ریجن میں ریکارڈ پر آئیں- (فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس او پیز کی 32 ہزار 532 سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں-
ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق یہ اعدادوشمار اتوار 9 جنوری سے ہفتہ 15 جنوری 2022 تک کے ہیں-
وزارت داخلہ کے مطابق سب سے زیادہ ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں ریکارڈ کی گئیں جن کی تعداد 9 ہزار 722 رہی- اس کے بعد دوسرے نمبر پر مدینہ منورہ ریجن رہا جہاں 5224 خلاف ورزیاں سامنے آئیں- منطقہ شرقیہ میں 3719، مکہ مکرمہ ریجن 3575 خلاف ورزیوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا-
قصیم ریجن میں 1926، جازان میں 1852، حائل میں 1353، الجوف میں 1243 جبکہ باحہ ریجن میں 985 خلاف ورزیاں ہوئیں-
عسیر میں 862، حدود شمالیہ ریجن میں 835، تبوک میں 695 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ سب سے کم خلاف ورزیاں نجران میں 541 سامنے آئیں-
وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور متعلقہ حکام کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں