امارات: کورونا سے 4 اموات، 5 لاکھ سے زیادہ نئے ٹیسٹ
امارات: کورونا سے 4 اموات، 5 لاکھ سے زیادہ نئے ٹیسٹ
جمعرات 20 جنوری 2022 18:32
دوکروڑ32لاکھ سےزیادہ ویکسینیشن کی جاچکی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3014 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں- ایک ہی دن میں کورونا وائرس سے صحت یافتگان کی تعداد 1067 رہی-
امارات کی خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق امارات میں کورونا وائرس کے کل کیسز 8 لاکھ 16 ہزار945 تک پہنچ گئے جبکہ شفا پانے والوں کی کل تعداد 7 لاکھ 64 ہزار731 ہوگئی ہے-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد کی موت واقع ہوئی ہے- مرنے والوں کی کل تعداد 2204 ہوگئی ہے-
وزارت صحت نے بتایا کہ جمعرات کو کورونا کے 5 لاکھ 4 ہزار 831 نئے ٹیسٹ کیے گئے-
وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 60354 افراد کو ویکسین دی گئی- اب تک ویکسین کی 2 کروڑ 32 لاکھ 2 ہزار 105 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں-