جمعہ 21 جنوری کو سونے کی فی تولہ قیمت کیا رہی؟
جمعہ 21 جنوری 2022 15:49
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
چاندی کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک روز قبل ہونے والے بڑے اضافے کے بعد قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے ڈیٹا کے مطابق جمعہ کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی کے بعد 125850 روپے رہی۔
چوبیس قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت میں بھی معمولی کمی ہوئی۔ جس کے بعد یہ سابقہ سطح سے 43 روپے کم ہو کر 107896 روپے رہی۔
پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں 22 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت 98905 روہے رہی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت تین ڈالر کی کمی کے بعد 1834 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ اپنی سابقہ سطح 1450 روپے پر برقرار رہی۔