پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز نے لیگ مرحلے کا آخری میچ کھیلا تو یہ نوجوان کرکٹر محمد حارث کے لیے یادگار لمحہ بن گیا۔
ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتی ہوئی لاہور قلندرزز کی ٹیم کے کھلاڑی کامران غلام نے ایک اونچا شاٹ کھیلا، پشاور زلمی کے فیلڈر کیچ کرنے کے لیے گیند کے نیچے پہنچے لیکن ہاتھ میں رکنے کے بجائے بول اچھل کر نیچے گرنے لگی۔
مزید پڑھیں
-
لاہور قلندرز کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی، چھ کھلاڑی آؤٹNode ID: 646746
-
حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ کیوں مارا؟Node ID: 646811
فیلڈر نے گیند گرنے سے روکنے کی دوسری کوشش کی مگر وہ زمین کی جانب بڑھتی بول کو روک نہ سکے۔ اس مرحلے پر باؤنڈری سے دوڑ کر قریب آنے والے محمد حارث نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمین کے قریب سے گیند کو تھام لیا۔
اس کیچ کے ساتھ لاہور قلندرز کے بلے باز کامران غلام کی وکٹ گری تو کمنٹری باکس سمیت گراؤنڈ میں موجود شائقین اور ٹیلی ویژن یا انٹرنیٹ پر اس لمحے کو دیکھنے والے محمد حارث کی پھرتی کی داد دیے بغیر رہ نہ سکے۔
CATCH OF THE MATCH BY @iamharis63 #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvPZ pic.twitter.com/3ic5oqNyDe
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022