پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی دنیا بھر میں اپنی تیز رفتار گھومتی ہوئی گیندوں کے سبب شہرت رکھتے ہیں لیکن پیر کی رات انہوں نے شائقین کو اس وقت حیران کر دیا جب پشاور زلمی کے خلاف ان کی ٹیم کو آخری اوور میں جیت کے لیے 23 رنز درکار تھے۔
شاہین شاہ آفریدی وکٹ پر آئے اور وہ کر دکھایا جو اکثر ایک اور آفریدی یعنی شاہد آفریدی دکھاتے تھے۔ انہوں نے ایک اوور میں 22 رن بنائے اور اپنی ٹیم کو جیت کا ایک اور موقع دینے کے لیے سپر اوور تک لے گئے۔
سپر اوور میں لاہور قلندرز کی ٹیم میچ تو نہ جیت سکی لیکن شاہین شاہ آفریدی نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے مداحوں کے دل ضرور جیت لیے۔
مزید پڑھیں
-
حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ کیوں مارا؟Node ID: 646811
-
’یہ تو ٹورنامنٹ کا سب سے اچھا کیچ ہے‘Node ID: 646856
شاہین شاہ آفریدی اس وقت سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ ڈسکس ہونے والے کھلاڑی ہیں۔
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور وہ لفظ جو اکثر ان کے اپنے لیے کہے جاتے تھے وہ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کے لیے ادا کیے۔
’شاہین آفریدی!!! یو بیوٹی۔‘
SHAHEEN AFRIDIIII YOU BEAUTYYY!!! pic.twitter.com/RPv9ui2lNp
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 21, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر شہریار آفریدی نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’شاہین آفریدی ایک سٹار بننے جا رہے ہیں۔‘
Shaheen Shah Afridi a star in making. #ShaheenShahAfridi pic.twitter.com/nvuUpIXPdo
— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) February 21, 2022
فرید خان نامی صارف کو لاہور قلندرز کے کپتان کی بیٹنگ میں سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن کے رنگ نظر آئے۔ واضح رہے میتھیو ہیڈن کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے حالیہ ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا کوچ بنایا تھا۔
Shades of Matthew Hayden. Shaheen Afridi, it is! #HBLPSL7
— Farid Khan (@_FaridKhan) February 21, 2022