Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی نئی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا (فائل فوٹو: پکسابے)
پاکستان میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 128600 روپے رہی۔
24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت میں 558 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 110254 روپے رہی۔
پیر کے روز انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے کے بعد 1905 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 1470 روپے کی سابقہ سطح پر برقرار رہی۔

شیئر: