Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں بجلی کیبلز چرانے کے الزام میں 10 افراد گرفتار

ملزمان میں سعودی شہری اور غیر ملکی شامل ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ پولیس نے بجلی کے کیبل چرانے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان میں ایک سعودی شہری اور9 غیر ملکی شامل ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے72 ہزار ریال مالیت کے بجلی کے کیبلز بھی برآمد کرلیے گئے جسے وہ اسکریپ مارکیٹ میں فروخت کرنا چاہ رہے تھے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان میں ایک سعودی شہری ،   بنگلہ دیشی ، ایک نیپالی ، انڈین اوریمنی شامل ہیں۔ ملزمان نے بجلی کے کیبلز الیکٹریکل پاورپلانٹس سے چرائے تھے جنہیں وہ اسکریپ کے طورپرفروخت کرنا چاہ رہے تھے۔
پولیس نے تمام ملزمان کو حراست میں لے کرانکے خلاف چوری کا مقدمہ دائرکرنے کے بعد انہیں پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کردیا جہاں انکے خلاف تحقیقات مکمل کیے جانے کے بعد مقدمہ فوجداری عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

شیئر: