کورونا وائرس کے 115 نئے کیسز کی تصدیق ایک ہلاکت
جمعرات 24 مارچ 2022 19:02
مملکت میں 6 کروڑ 33 لاکھ کے قریب ویکسین لگائی جاچکی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا نئے کیسز میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ـ جمعرات کے روز مملکت کے مختلف ریجنز میں 115 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس میں مبتلا 145 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے شفایاب ہونےوالوں کی تعداد 7 لاکھ 32 ہزار 741 ہو گئی جبکہ 146زیر علاج افراد کو انکی نازک صورتحال کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس میں مبتلا ایک ہلاکت کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 34 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں اب تک 6 کروڑ 23 لاکھ 88 ہزار 851 کورونا ویکسینز کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔