Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبراسکول میں ہروب والے ہم وطنوں کے لئے ہیلپ ڈیسک قائم

مشرقی ريجن میں مقیم پاکستانی ہروب کے مسائل کے حل کے لئے اسکول سے رجوع کریں

الخبر( بشیر احمد بھٹی)وطن واپس جانے کے خواہش مندغیر قانونی تارکین کی سہولت کے لئے پاکستان انٹرنیشنل اسکول الخبر میں سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا۔ہیلپ ڈیسک میں ہروب کے مسائل سے دوچار ہم وطنوں کی وطن واپسی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ا سکول کے پرنسپل پروفیسر سرفراز حسین اور سفارت خانہ پاکستان کے مقامی اسٹاف ہروب والے پاکستانیوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ہیلپ ڈیسک میںسفارتخانہ پاکستان کے نمائندے کے ساتھ ساتھ رانا صغیر احمد راجا عمران شام 5 بجے سے رات گئے تک ہم وطنوں کی خدمت کے لئے موجودہیں۔ اردو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے رانا صغیر احمد نے بتایا کہ گزشتہ ہفتہ ایک ہزار سے زائد افراد کے آ ؤٹ پاس جاری کئے جاچکے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: