Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قدر

گذشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 185.97 روپے تھی۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستان میں انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 1.05 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 186.97 روپے ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 185.97 روپے تھی۔
خیال رہے رواں ہفتے اب تک روپے کے مقابلے میں مجموعی طور پر ڈالر کی قیمت میں 4.43 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 49.85، اماراتی درہم 50.90، برطانوی پاؤنڈ 244.39، کویتی دینار 612.55، عمانی ریال 485.63، بحرینی دینار 495.92 اور یورو کی قدر 204.07 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 187 اور قیمت فروخت 189 روپے رہی۔
21 اپریل کو اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت خرید 49.2 اور قیمت فروخت 49.8 روپے، اماراتی درہم کی قیمت خرید50.2  اور قیمت فروخت 50.8 روپے رہی۔

شیئر: