امارات میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ، 231 نئے مریض
امارات میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ، 231 نئے مریض
جمعرات 21 اپریل 2022 23:23
اب تک شفا پانے والے کل افراد کی تعداد 8 لاکھ سے زیادہ ہے۔ (فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈھائی لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
اماراتی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق امارات کی وزارت صحت کے مطابق جمعرات 21 اپریل 2022 کو کورونا کے 231 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے۔ جس کے بعد اب تک کل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 96 ہزار 372 ہوچکی ہے۔
وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 217 رہی اس طرح اب تک کل صحت یاب افراد کی تعداد 8 لاکھ 78 ہزار 658 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت نے مزید بتایا کہ کورونا سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی اس طرح اب تک اموات کی کل تعداد 2 ہزار 302 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 92 ہزار 567 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔