Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرا میں بھٹکنے والے نوجوان کا تین دن بعد سراغ لگا لیا گیا

’وہ سگنل کی تلاش میں نکل گیا اور صحرا میں بھٹک گیا، اس کے ساتھی واپس چلے گئے‘ ( فوٹو: سبق)
تبوک ریجن میں واقع صحرائے بجد میں لاپتہ ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کو بچا لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق لا پتہ ہونے والا شخص ایک کمپنی میں سیکیورٹی گاڑد کے طور پر کام کرتا ہے اور اتوار کو ان سے آخری مرتبہ رابطہ ہوا تھا۔
سراغ لگانے والی کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص ایک میڈیا کمپنی کا ملازم تھا جس کے افراد اتوار کے روز صحرا میں فلم بندی کے لیے گئے تھے‘۔
’کام کے دوران سیکیورٹی گارڈ کو فون کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی مگر جہاں لوگ موجود تھے وہاں نیٹ ورک نہیں تھا‘۔
’وہ سگنل کی تلاش میں نکل گیا اور صحرا میں بھٹک گیا۔ اس دوران اس کے ساتھ کام مکمل کرکے واپس چلے گئے اور انہیں گارڈ کی کمی کا احساس نہیں ہوا‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’سیکیورٹی گارڈ کے اہل خانہ نے پیر کے روز پولیس کو اطلاع کی اور معلومات حاصل کرنے پر اندازہ ہوا کہ وہ صحرا میں بھٹک گیا ہے‘۔
’اس پر متعدد اداروں اور رضا کاروں کی جانب سے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے تلاش شروع کردی‘۔
’بالآخر کل بدھ کو رات 8 بجے ایک بڑی چٹان کے پاس اسے پالیا گیا۔ بھوک، پیاس اور تھکن کی وجہ سے اس کی حالت غیر تھی تاہم وہ زندہ تھا‘۔

شیئر: