Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم سے چوری کرنے کی کوشش کرنے والا غیر ملکی گرفتار

’گرفتار شدہ شخص متعدد مشینوں سے چھیڑ چھاڑ کرکے چوری کی کوشش کرتا رہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے اے ٹیم ایم سے چھیڑ چھاڑ کر کے چوری کرنے کی کوشش کرنے والے غیر ملکی کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدشخص کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کی شناخت نگراں کیمروں کی مدد سے ہوئی ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص میانمار کا شہری ہے اور اقامے کا حامل ہے‘۔
’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ وہ متعدد اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے‘۔

شیئر: