Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

17 مئی کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت کیا رہی؟

گذشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 1.65 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں منگل کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1.56 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 1.56 روپے کے اضافے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت 195.74 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے گذشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 1.65 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
انٹربینک مارکیٹ میں 17 مئی کو سعودی ریال کی قدر 52.18 روپے، اماراتی درہم 53.29، کویتی دینار 637.97، عمانی ریال 509.08، بحرینی دینار 519.20 اور برطانوی پاؤنڈ 243.41 روپے کا رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 195 اور قیمت فروخت 197، سعودی ریال کی قیمت خرید 50.25 اور قیمت فروخت 50.6، اماراتی درہم کی قیمت خرید 52 اور قیمت فروخت 52.5 جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 233 روپے اور قیمت فروخت 235.5 روپے رہی۔

شیئر: