پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
جمعرات کو امریکہ میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کسی کو علم نہیں تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کا آغاز ہوجائے گا۔‘
بلاول بھٹو کا سابقہ حکومت کی خارجہ پالیسی کا دفاع کرنے پر سوشل میڈیا صارفین ان پر داد و تحسین نچھاور کر رہے ہیں اور ان کے سیاست کے طریقے کا سابق حکومت عمران خان کی سیاست سے موازنہ بھی کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان کسی تنازع کا حصہ ہے نہ بننا چاہتا ہے: بلاول بھٹو زرداریNode ID: 670151
نیویارک میں وزیر خارجہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر امینہ تنویر نے لکھا کہ ’امریکہ میں گلوبل لیڈرز اور میڈیا سے بات چیت کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی یا عمران خان کے بارے میں کوئی منفی بات نہیں کی۔‘
’اب ذرا عمران خان کے بارے میں سوچیں، وہ اپوزیشن اور ملک پر تنقید کرتے۔ آپ کو فرق نظر آرہا ہے۔‘
صحافی کامران یوسف نے لکھا ‘میرے خیال میں عمران خان کے ترجمان بھی اس متاثر کن طریقے سے ان کے روس کے دورے کا دفاع نہیں کرسکے تھے جس طرح بلاول نے کیا۔‘
I think even Imran Khan's spokesperson couldn't defend his Russia trip as effectively as Bilawal has done here pic.twitter.com/sG1Kl9FkbO
— Kamran Yousaf (@Kamran_Yousaf) May 19, 2022
کچھ صارفین کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکہ میں ایک ریلی سے خطاب کی کلپ بھی شیئر کی گئی۔ اس کلپ میں وزیراعظم عمران خان کہہ رہے تھے کہ ’شاہد خاقان عباسی بار بار تقریریں کر رہے تھے کہ مجھے جیل میں ڈالو اگر میں نے کچھ غلط کیا۔ جیل میں ڈال دیا اب ہم نے اسے۔‘
رب نواز بلوچ نامی صارف نے عمران خان اور موجودہ وزیر خارجہ کی تقریر کا موازنہ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ملک کا ایک بزرگ نمائندہ (عمران خان) امریکہ میں کھڑے ہوکر اپنے ملک کے سابق وزیراعظم (شاہد خاقان عباسی) کے بارے میں کہتا ہے: میں نے انہیں جیل میں ڈال دیا۔‘
انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’جبکہ دوسرا نوجوان رہنما امریکہ میں سابق وزیراعظم کے اقدامات کو ڈیفینڈ (دفاع) کرتا رہا۔‘
’(ٹھیک ہی کہتے ہیں، عقل و شعور کا تعلق عمر سے بالکل نہیں ہوتا۔)
ملک کا ایک بزرگ نمائندہ امریکہ میں کھڑےہوکر اپنےملک کےسابق وزیراعظم کےبارےکہتاہے
"میں نے اُنہیں جیل میں ڈال دیا۔"
جبکہ دوسرا نوجوان رہنما امریکہ میں سابق وزیراعظم کے اقدامات کو ڈفینڈ کرتارہا۔
(ٹھیک ہی کہتے ہیں، عقل و شعور کا تعلق عمر سے بلکل نہیں ہوتا۔)#BilawalBhuttoZardari pic.twitter.com/I59SZ0TtjO— Rab Nawaz Baloch (@RabNBaloch) May 20, 2022