Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم ، مجمعہ، الزلفی اور دیگر شہروں میں آج اسکول بند رہیں گے

ریاض: غیر یقینی موسم، گردوغبار کے طوفان اور بارش کی وجہ سے آج اتوار کو مقصیم، الزلفی، الغاط، قصیم، عنیزہ اور الرس کے علاوہ دیگر کمشنریوں میں اسکول بند رہیں گے۔ مجمعہ کے محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ گرد وغبار کے طوفان کے وجہ سے آج اتوار کو تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ اسی طرح الزلفی اور الغاط میں بھی گرد آلود موسم کی وجہ سے اسکول بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم نے اسکول بند رکھنے کی ہدایت قصمیم، عنیزہ ، الرس اور دیگر کمشنریوں میں اسکول انتظامیہ کو کی ہے۔ واضح رہے کہ گرد وغبار کا طوفان ہفتہ کو رہا جس کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی متاثر ہوگئی۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: