Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’امبریلا اکیڈمی‘ کا تیسرا سیزن دیکھنے والے کنفیوژ کیوں ہیں؟

نیٹ فلکس کے مطابق پاکستان میں ٹاپ ٹین شوز میں ’امبریلا اکیڈمی‘ فی الحال شامل نہیں۔ (فائل فوٹو: نیٹ فلکس)
نیٹ فلکس کے مشہور زمانہ شو ’امبریلا ایکیڈمی‘ کا تیسرا سیزن گذشتہ روز ویڈیو سٹریمنگ سروس پر ریلیز کردیا گیا ہے۔
’امبریلا اکیڈمی‘ کا تیسرا سیزن 10 اقساط پر مشتمل ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین کا ردعمل دیکھ کر معلوم ہوتا ہے جیسے ان کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی دن یہ پورا سیزن دیکھ چکی ہے۔
’امبریلا اکیڈمی‘ کی کہانی ایسے سات نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں ایک کروڑ پتی شخص نے گود لیا ہے اور انہیں دنیا بچانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
ٹوئٹر پر ونیفریڈ نامی صارف نے لکھا کہ ’امبریلا اکیڈمی‘ کے تیسرے سیزن کے اختتام سے وہ مطمئن نہیں لیکن پھر بھی شو اچھا تھا۔
کچھ صارفین کے مطابق اس شو کا تیسرا سیزن اتنا پیچیدہ تھا کہ دیکھنے بعد ان کی نیندیں اڑ گئیں کیوں کہ یہ سیزن دیکھنے کے باوجود بھی انہیں کچھ سوالات کا جواب نہیں مل سکا۔
فراز سید نامی صارف نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’امبریلا اکیڈمی کے سیزن تھری نے انہیں جوابات تو نہیں دیے لیکن مزید سوالات ضرور کھڑے کردیے۔‘
آئن نامی صارف کے خیالات بھی دیگر صارفین سے مختلف نہیں تھے۔ انہوں نے لکھا ’میں امبریلا اکیڈمی کے سیزن تھری کے اختتام کو لے کر کنفیوژ ہوں۔ آخر ہوا کیا ہے؟‘
لیکن پاکستانی نیٹ فلکس پر ایک نگاہ ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں صارفین نے ’امبریلا اکیڈمی‘ کے تیسرے سیزن میں اب تک دلچسپی لی نہیں ہے۔
نیٹ فلکس کے مطابق پاکستان میں ٹاپ ٹین شوز میں ’امبریلا اکیڈمی‘ فی الحال شامل نہیں۔
پاکستان میں ٹاپ ٹین شوز
  1. شی
  2. سٹرینجر تھنگز
  3. پیکی بلائنڈرز
  4. ونسینزو
  5. آل آف اس آر ڈیڈ
  6. سکوئڈ گیم
  7. فرسٹ کل
  8. منی ہائسٹ
  9. بزنس پرپوزل
  10. دا لنکن لائیر

شیئر: