قربانی کے لیے 10 لاکھ سے زیادہ بکرے جدہ پہنچائے گئے
’اضاحی پروجیکٹ کے تحت 4 لاکھ 10 ہزار بکروں کی کھیپ بھی جدہ پہنچی ہے‘ (فوٹو: سبق)
وزارت ماحولیات نے کہا ہے کہ یکم ذو القعدہ سے 30 ذو القعدہ تک ایک لاکھ سے زیادہ قربانی کے جانور جدہ اسلامی بندرگاہ پہنچائے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آئندہ دنوں میں قربانی کے مزید جانور پہنچائے جائیں گے۔
وزارت ماحولیات نے کہا ہے کہ ’اضاحی پروجیکٹ کے تحت 4 لاکھ 10 ہزار بکروں کی کھیپ بھی جدہ پہنچی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام جانور صحت کے اعلی معیار پر پورا اترتے ہیں‘۔
’ہر آنے والی کھیپ کو ریلیز کرنے سے پہلے صحت کا جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ تمام جانوروں میں مخصوص قسم کی بیمار سے پاک ہونے کا یقین کیا جائے‘۔