Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کتوں کے لیے 20 لاکھ روپے کا ہیروں کا کالر متعارف

پیٹ کارنر کے چیف آفیسر کا کہنا ہے کہ کلائنٹس اپنے پالتو جانوروں کے لیے بہترین چیز چاہتے ہیں۔ (فوٹو: شٹر سٹاک)
متحدہ عرب امارات میں پالتو جانوروں کی ایک دکان (پیٹ کارنر) نے کتوں کے لیے خوبصورت ہیروں کے کالرز متعارف کروائے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق کالر کی قیمت 10 ہزار ڈالر (تقریباً 20 لاکھ روپے) ہے اور ہر کالر پر سونے اور  ہیروں سے بنا ’بو‘ کی شکل کا ایک کلپ ہوگا۔
اس کے ساتھ ہیروں کے اصل ہونے اور ان کی ساخت سے متعلق ایک سرٹیفیکیٹ بھی ہوگا۔
اس میں 2.6 قیراط کے ہیروں کے ساتھ 6 سے 7 قیراط کے اصلی روبی سونے میں جڑے ہوں گے۔
پیٹ کارنر کلائنٹس کی مرضی کے مطابق ان کے پالتو جانوروں کے لیے کالر یا دیگر آرائش کی اشیا بنانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔
پیٹ کارنر کے چیف آفیسر سدارتھ مہیندر کا کہنا ہے کہ کتے انسان کے سب سے اچھے دوست ہوتے ہیں اور ہیرے اور جواہرات قدرت کے سب سے قیمتی اور خوبصورت تخلیقات میں سے ایک ہیں۔

کالر پر سونے اور ہیروں سے بنا ’بو‘ کی شکل کا ایک کلپ ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)

ان کا کہنا ہے کہ ان کے کلائنٹس اپنے پالتو جانوروں کے لیے بہترین چیز چاہتے ہیں تاکہ وہ سب سے مختلف نظر آئیں۔
ہم نے جو چیز بنائی ہے وہ کتوں کے آرام اور آرائش کو دیکھتے ہوئے بنائی ہے۔ اس سے وہ مختلف بھی نظر آئیں گے۔ ہم آنے والے مہینوں میں ایسی مزید اشیا بھی متعارف کروائیں گے۔

شیئر: