سعودی قیادت کی طرف سے مصری صدر کو تعزیتی مکتوب
’سعودی قیادت نے مصر میں حادثے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر عبد الفتاح السیسی کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے مصر کی کمشنری المنیا میں ہولناک ٹریفک حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شاہ سلمان نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’المنیا میں ہونے والی حادثے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا علم ہوا‘۔
’ہمیں اس نقصان پر بہت افسوس ہے نیز لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ہلاک شدگان کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں‘۔
شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ’ہم حادثے میں لوگ زخمی ہونےوالوں کی جلد شفایابی کی بھی دعا کرتے ہیں‘۔
اسی طرح کا مکتوب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے مصری کو روانہ کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’المناک حادثے پر ہمیں دکھ ہوا ہے‘۔
’حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اعزہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمی ہونے والوں کی جلد شفایابی کی امید رکھتے ہیں‘۔