مملکت میں کورونا کے 130 نئے مریض، نازک کیسز 84
جمعرات 11 اگست 2022 17:47
جمعرات کو صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 209 رہی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا کے نازک کیسز اور نئے مریضوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے کمی واقع ہورہی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو کورونا کے 130 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں اس طرح اب تک کل متاثرین کی تعداد 811642 ہوچکی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے 209 رہے۔ مرض کے آغاز سے اب تک کل شفایاب ہونے والوں کی تعداد 798381 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی جس کے بعد کل اموات کی تعداد 9265 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے مزید بتایا کہ کورونا کے نازک کیسز 84 رہ چکے ہیں جن کا علاج جاری ہے اور انہیں اس حوالے سے ہر قسم کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں