Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی مصر میں مسافر بس ہائی وے پر الٹ گئی، 9 ہلاک

منی بس صوبہ سوہاج سے مسافروں کو لے کر قاہرہ جا رہی تھی(فائل فوٹو روئٹرز)
جنوبی مصر میں ٹریفک حادثے میں 9 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔
مصری حکام نے سنیچر کو بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب  قاہرہ سے 273 کلو میٹر دور جنوبی مصر کے صوبے مینا میں منی بس ہائی وے پر ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ ’منی بس صوبہ سوہاج سے مسافروں کو لے کر قاہرہ جا رہی تھی‘۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
جان لیوا ٹریفک حادثات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ تیز رفتاری،خراب سڑکیں اور ٹریفک قوانین کا ناقص نفاذ ہے۔
اس ماہ کے شروع میں بھی صوبہ سوہاج میں منی بس اور ٹرک کے تصادم میں 17 افراد ہلاک اور4 زخمی ہوئے تھے۔
جولائی میں مینا کے علاقے میں مسافر بس کھڑے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔ حادثے میں 23 افراد ہلاک اور کم از کم 27 زخمی ہوئے تھے۔

 

شیئر: