Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ کی پہلی ہی قسط نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

فلموں اور سیریز کی ریٹنگ کی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر ہاؤس آف دی ڈریگن کو 9.1 ریٹ کیا گیا (فائل فوٹو: ایچ بی او)
ایچ بی او کے کامیاب ترین ٹی وی شو ’گیم آف تھرونز‘ کے پریکوئل یعنی پسِ منظر پر بننے والے شو ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ کی پہلی قسط ریلیز ہوگئی ہے۔
اتوار کو ریلیز ہونے والی ہاؤس آف دی ڈریگن کی پہلی ہی قسط نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور فلموں اور سیریز کی ریٹنگ کی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر اسے 9.1 ریٹ کیا گیا ہے۔
ایچ بی او کا ٹی وی شو ہاؤس آف دی ڈریگن مشہور زمانہ ٹی وی ڈرامہ گیم آف تھرونز کا پس منظر بتاتا ہے جس کی کہانی ٹارگیرین کے خاندان یعنی ہاؤس ٹارگیرین کے گرد گھومتی ہے۔
ہاؤس آف ٹارگیرین وہی خاندان ہے جس سے گیم آف تھرونز میں ڈینیرس ٹارگیرین عرف ملکہ کھلیسی تعلق رکھتی ہیں اور اس سیریز میں ملکہ کھلیسی کے آباؤاجداد کی بادشاہت کی کہانی بتائی گئی ہے۔
اس خاندان کی خاص بات یہ ہے کہ ملکہ کے بطن سے ڈریگن پیدا ہوتے ہیں جنہیں پال کر ان سے کام لیا جاتا ہے۔
ہاؤس آف دی ڈریگن کی پہلی قسط میں بھی ٹارگیرین ہاؤس کے ڈریگن دکھائے گئے ہیں۔
گیم آف تھرونز کی طرح ہاؤس آف دی ڈریگن کی اقساط بھی ہفتہ وار ریلیز کی جائیں گی۔
ہاؤس آف دی ٹارگیرین کی مرکزی کاسٹ میں مِلی اے کلاک، میٹ سمتھ، ایما ڈارسی، اولویا کُک اور پیڈی کونسیڈائن شامل ہیں جبکہ اس کہانی کو بھی جورج آر آر مارٹن کی کتاب فائر اینڈ بلڈ سے ہی لیا گیا ہے۔
ہاؤس آف دی ڈریگن شو کے ریلیز ہوتے ہی اس کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔
عظیم عباس لکھتے ہیں کہ ’ہاؤس آف دی ڈریگن میری امیدوں سے بڑھ کر نکلا۔ اس میں وہ تمام عظیم عناصر ہیں جو گیم آف تھرونز میں تھے۔ یہ میرے جیسے مداحوں کے لیے بہترین ہے جو اس فرنچائز کو برسوں سے دیکھ رہے ہیں۔‘
گوڈو میم شیئر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’جب ہاؤس آف دی ڈریگن کے آخر میں گیم آف تھرونز کا تِھیم سانگ سنا تو۔‘
سٹے ٹیلر نے لکھا ہے کہ ’ہاؤس آف دی ڈریگن کی پہلی قسط شاندار تھی۔ُ
 
میب نے ملکہ ڈینیرس کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’آج آپ کو شدت سے پہلے سے بھی زیادہ یاد کیا ہے۔‘
 

 

شیئر: