حفر الباطن کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی
جمعرات 25 اگست 2022 20:59
سعودی عرب کے حفر الباطن شہر کے ایک تجارتی مرکز میں جمعرات کو آگ لگ گئی تھی۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے الورود محلے میں لگنے والی آگ پر ریکارڈ وقت میں قابو پالیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آگ بجلی میٹرز روم میں لگی تھی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شہری دفاع نے کہا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیم پہنچ گئی اور اس نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا اس طرح آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں