امارات میں کورونا کے 481 نئے کیسز، 540 شفایاب
جمعرات 1 ستمبر 2022 21:12
یکم ستمبر کو کسی بھی شخص کی کورونا سے موت نہیں ہوئی۔ (فوٹو الشرق الاوسط)
امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق کووڈ 19 کے باعث جمعرات کو 481 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 1015879 ہوچکی ہے۔
امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ متعدد ممالک کے شہری کورونا کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں مگر اب ان کی حالت قدرے بہتر ہے۔
امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 540 رہی اس طرح اب تک 994898 افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق اب تک کووڈ19 سے 2341 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں