عسیرریجن میں نوجوان آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا۔
سبق نیوز کے مطابق آسمانی بجلی کا شکار ہونے والا نوجوان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ محائل عسیر ریجن کے نواحی علاقے ’المقیصرہ‘ میں تفریح کی غرض سے گیا تھا۔
جس وقت یہ خاندان تفریح کی غرض سے گیا تھا اس وقت موسم انتہائی خوشگوار تھا اورہلکی ہلکی بوندا باندی بھی ہورہی تھی۔
کچھ ہی دیر بعد بوندا باندی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش میں بدل گئی۔ اسی دوران آسمانی بجلی نوجوان پرگری جس سے وہ موقعہ پرہی ہلاک ہوگیا۔