عراق نے پانچ لاکھ ایرانی زائرین کو ملک آنے کی اجازت دے دی
عراقی حکام کے مطابق زائرین کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
عراق نے ایران کے پانچ لاکھ زائرین کو الشیب پورٹ کے راستے امام حسین کے اربعین کے موقع پر آنے کی اجازت دے دی ہے۔
سنیچر کو عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی آئی این اے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے ضروری حفاظتی اور صحت کے حوالے سے اقدامات کیے ہیں۔
حکام کے مطابق زائرین کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
آئی این اے نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی گزرگاہ پر سہولیات اور اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ افسران نے دورے کیا۔
عراقی حکام نے بتایا کہ ایرانی زائرین کو ملک میں داخلے کا مرحلہ آسان بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ہر سال لاکھوں کی تعداد میں زائرین عراق کے شہر کربلا میں اربعین کے لیے آتے ہیں جہاں امام حسین کا مزار واقع ہے۔