Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کی کسی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی نیت نہ تھی: پی ٹی آئی رہنماؤں کی وضاحت

عمران خان نے فیصل آباد جلسے میں کہا تھا کہ ’نواز شریف اور آصف زرداری اپنا فیورٹ آرمی چیف لگوانا چاہتے ہیں‘ (فائل فوٹو: عمران خان فیس بک)
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ’عمران خان کے گذشتہ روز آرمی چیف کے تقرر سے متعلق بیان کے سیاق و سباق پر پہلے ہی وضاحت کی جاچکی ہے۔‘
پیر کو آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’ان کی کسی بھی ادارے یا اس کی سینیئر قیادت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی نیت نہیں تھی۔‘
آئی ایس پی آر کا بیان یکسر غیر ضروری تھا: شیریں مزاری
تحریک انصاف کی ایک اور سینیئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ’نہایت احترام کے ساتھ، قیادت کی ٹویٹس اور فواد چودھری کی جانب سے نہایت صراحت سے کی جانے والی وضاحت کہ آرمی چیف کے معاملے پر عمران خان کا اشارہ پوری طرح مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت تھی۔‘
’ان دونوں پارٹیوں کی قیادت جو ڈان لیکس سے میموگیٹ تک فوج کو ہدفِ سیاست بنانےکی ایک تاریخ رکھتی ہے،کے بعد آئی ایس پی آر کا بیان یکسر غیر ضروری تھا۔‘
شیریں مزاری کے مطابق  ’بدقسمتی سے آئی ایس پی آر کا بیان باعثِ تشویش اس لیے ہے کہ تمام وضاحتوں کے باوجود عمران خان کے بیان کو غلط سمجھا گیا ہے اور وہ بھی اس وقت جب پی ڈی ایم انہیں نشانہ بنانے کے لیے جان بوجھ کر ان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کررہی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’فیصل آباد میں اپنے خطاب میں عمران خان نےکسی جگہ بھی فوج یا اس کی قیادت کو ہدفِ تنقید نہیں بنایا۔‘

شیئر: